Home سیاست فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، مہم میں خود چلاوٴں گی،حبا فواد

فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، مہم میں خود چلاوٴں گی،حبا فواد

Share
Share

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے، مہم کل سے میں خود چلاوٴں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، ان کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاوٴں گی۔
حبا فواد نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی آج ملتوی ہو گئی، کیس کی کارروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
حبہ فواد نے مزید کہا کہ آج بھی بہت چل کر جیل کے اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...