Home سیاست بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر فرق نہیں پڑیگا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر فرق نہیں پڑیگا،نگران وفاقی وزیر اطلاعات

Share
Share

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے نام نہاد فیصلے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کابینہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا، جموں و کشمیر ایک مسلمہ بین الاقوامی تنازع ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے غیر قانونی افغان شہریوں کے انخلا کی پالیسی وضع کرنے کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے پہلی نیشنل سپیس پالیسی کی بھی منظوری دی ہے، نگران وزیراعظم نے کہا ہے ہم چاہتے ہیں فارما انڈسٹری ترقی کرے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نئے میڈیکل کالجز کے قیام کیلئے پی ایم ڈی سی کو سفارشات بھجوانے کی بھی منظوری دیدی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...