Home سیاست انٹراپارٹی انتخابات ، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر طلب

انٹراپارٹی انتخابات ، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر طلب

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا اور کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھا دیے اور پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے نیاز اللہ نیازی کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق نوٹس بھی ارسال کردیا ہے جس میں انہیں 18 دسمبر دن 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین رولز 2020ء اور الیکشن ایکٹ 2017ء سے بظاہرمطابقت نہیں رکھتے،الیکشن رولز 2017ء کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد میں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد ہی کمیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرتا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...