Home نیوز پاکستان بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر مملکت نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر مملکت نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 کی منظوری دے دی جس کے بعد اب بجلی چوری پر ایف آئی آر درج کی جاسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔ آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 يا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی۔

صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا۔ آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...