Home Uncategorized حماس سے جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر خارجہ

حماس سے جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی وزیر خارجہ

Share
Share

یروشلم:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے واضح کیا ہے کہ دنیا کی حمایت ملے نہ ملے اسرائیل حماس سے جنگ جاری رکھے گا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس مرحلے پر جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ہوگی۔ ابھی جنگ بندی سے حماس کو اسرئیل کیلئے دوبارہ خطرہ بننے کا موقع ملے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بحری راہداریاں محفوظ بنانے کے مؤثر اقدامت کرے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر بھاری اکثریت سے فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 153 ملکوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ملکوں نے قرار داد کی مخالفت کی۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...