Home Uncategorized برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد نام سرِ فہرست

برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد نام سرِ فہرست

Share
Share

لندن: برطانیہ میں ہونے والے ایک سروے میں نوزائیدہ بچوں کے نام رکھنے میں سب سے مقبول نام محمد سامنے آیا ہے۔جبکہ لڑکیوں میں مریم، فاطمہ، عائشہ اور زہرہ مقبول رہے۔

برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال کیے گئے سروے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ میں مسلمان گھرانوں میں نومولودوں کا نام محمد رکھنے کا رحجان کسی بھی دوسرے نام کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

سروے کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ ہر 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا جبکہ دیگر ناموں میں علی، احمد، عبداللہ، موسیٰ، عمر اور حمزہ شامل ہیں۔

لڑکیوں کے لیے سب سے زیادہ نام فاطمہ، مریم، عائشہ اور زہرہ رکھے گئے۔اس سال لیلیٰ نام بھی والدین میں کافی مقبول رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے برطانیہ میں محمد نام مقبولیت میں سرفہرست رہا ہے اور زیادہ تر والدین اپنے بچوں کے ناموں کے ساتھ محمد لگانا لازمی سمجھتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...