Home کھیل پی ایس ایل میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

پی ایس ایل میں پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل

Share
Share

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، 3 بھائی اور وہ بھی فاسٹ باؤلر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

لاہور میں پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن 2024 کیلئے ٹیموں کی تشکیل مکمل کی گئی۔

تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے سلسلے میں جہاں ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائزز نے بڑے ناموں کو منتخب کیا وہیں اس بار ایک نئی تاریخ بھی رقم ہو گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے “شاہ برادرز” نسیم شاہ کے بعد ان کے چھوٹے بھائی حنین اور عبید شاہ کو بھی اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے نیشنل ٹی 20 کپ میں دھوم مچائی جبکہ عبید شاہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں جو اس وقت دبئی میں ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے حنین اور عبید شاہ کو پی ایس ایل 9 کیلئے ایمرجنگ کیٹیگری میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، نسیم شاہ ڈرافٹنگ سے پہلے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو خیر باد کہہ کر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ٹیم میں 3 بھائی ایک ساتھ شامل ہیں اور وہ تینوں ہی فاسٹ باؤلر ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...