Home Uncategorized واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور زبردست فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور زبردست فیچر متعارف

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اب واٹس ایپ میں میسجز کو پن (pin) کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کر سکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا اور کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے، یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا، مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔

جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے، بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ہٹ جائے گا، یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔

مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں، کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...