Home نیوز پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Share
Share

اسلام آباد: عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں بھی آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 12 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے متعلق ورکنگ کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کی تجویز ہے اسی طرح مٹی کا تیل ساڑھے 7 روپے فی لڑ تک سستا ہونے کا امکان ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 13 روپے 76 پیسے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے۔

پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج حکومت کو بھجوائی جائے گی، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت سے وزیر خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 14 روز میں عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک رہی جبکہ عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمت 81 ڈالر سے 86 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...