Home سیاست کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،نگران وزیراعظم

کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،نگران وزیراعظم

Share
Share

مظفرآباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناہے کہ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ تحریک آزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیے، آزادی کی تحریک کیلئے تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے، مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیر بھارت کا حصہ تھا نہ ہی کبھی ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنا شہری سمجھتے ہیں اور اپنے شہریوں کی کسی صورت پامالی نہیں ہونے دیں گے، جہاں کارروائی کی ضرورت ہوگی کارروائی کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیے، آزادی کی تحریک کیلئے تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیری قیادت سے مل کر فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلد ہی اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تحریک کو جلا بخشنے پر بات چیت ہوگی، نگران وزیر خارجہ اور ہمارے مشن متحرک نظر آئیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...