Home سیاست عمران خان کی تصویر میرے گھر میں لگی ہے وہ قومی ہیرو ہیں، چیف الیکشن کمشنر

عمران خان کی تصویر میرے گھر میں لگی ہے وہ قومی ہیرو ہیں، چیف الیکشن کمشنر

Share
Share

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ’’سلیبرٹی اور قومی ہیرو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏کرکٹ میں سے پسندیدہ پلئیر عمران خان ہیں، میرے گھر میں ان کی تصویر لگی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دی جائے، پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔

سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ حلقہ بندیاں بلکل ٹھیک ہوئی ہیں، ن لیگ لاہور میں ناخوش ہے، الیکشن شیڈول تیار ہے، میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہو سکتی ہے، خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹس کے انکار کے بعد بیوروکریسی سے آراوز لیے، الیکشن کمیشن آج ہی شیڈول جاری کریگا، عملی طور پر آر اوز کی تربیت کے بعد شیڈول جاری ہونا چاہیے لیکن سپریم کورٹ کا حکم آیا ہے تو شیڈول آج دے دیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...