Home سیاست سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی،شہبازشریف

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی،شہبازشریف

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے جمہوریت اور آئین کے خلاف تحریک انصاف کی سازش ناکام بنادی۔

عام انتخابات کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی سپریم کورٹ کی جانب سے معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس ( ٹویٹر ) پر اپنے پیغام شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں رہنما ن لیگ نے مزید لکھا کہ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنادی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ( سپریم کورٹ کے فیصلے سے ) تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ واضح ہوگیا کہ تحریک انصاف انتخابات سے بھاگ رہی تھی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 8 فروری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش ناکام بنا دی۔تحریک انصاف کی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

 

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آر اوز اور ڈی آر اوز کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ( 15 دسمبر ) ہی عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...