Home نیوز پاکستان اسلام آباد پولیس کے درجنوں اہلکار ڈپریشن کا شکار نکلے

اسلام آباد پولیس کے درجنوں اہلکار ڈپریشن کا شکار نکلے

Share
Share

اسلام آباد پولیس کے 489 افسران و اہل کاروں کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں سے 33 اہلکار ڈپریشن کے مریض نکلے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر سی ٹی ڈی اہل کاروں کا نفسیاتی سروے کیا گیا سروے ایک ماہ میں مکمل ہوا جسے سے معلوم ہوا کہ 33 اہلکار ڈپریشن کا شکار ہیں جبکہ 4 اہل کاروں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے نفسیاتی حالات جاننے کے لیے تحریری امتحان بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا۔ ذہنی دباؤکے شکار اہل کاروں کے فوری علاج کی سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق اہلکاروں کو آسان ڈیوٹیوں پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ دو مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...