Home Uncategorized شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر

Share
Share

کویت سٹی:کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر ہوگئے۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے 83 سالہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو نیا امیر مقررکیا ہے۔

کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح آج انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 سال تھی ۔ امیرکویت کو گزشتہ ماہ نومبر میں طبیعت کی خرابی کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کو لاحق عارضہ کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔ شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد کے انتقال کے بعدکویت کے امیر بنے تھے۔

نئے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح مرحوم شیخ نواف الاحمد کے سوتیلے بھائی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...