Home Uncategorized سونے سے پہلے ایک خاص پھل کھانا آپ کی نیند کو پر سکون بناسکتا ہے ؟

سونے سے پہلے ایک خاص پھل کھانا آپ کی نیند کو پر سکون بناسکتا ہے ؟

Share
Share

ڈونکاسٹر، انگلینڈ: نیند کی صحت سے متعلق ٹریننگ اور سپورٹ فراہم کرنے والے ادارے سلیپ چیریٹی کے مطابق رات کے کھانے میں کیلا کھانا اچھی نیند کی کلید ثابت ہو سکتا ہے۔

سلیپ چیریٹی نے 2024 میں بہتر معیاری نیند حاصل کرنے کے طریقے کے بارے میں پانچ تجاویز جاری کی ہیں جس میں سونے سے کچھ دیر پہلے پھلوں کا استعمال سرفہرست ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کیلے میں خاص طور پر میگنیشیم اور پوٹاشیم کی اعلی سطح پٹھوں کو آرام دینے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے اچھی نیند حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید برآں کیلے میں امائنو ایسڈ ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو دماغ کو پرسکون کرنے والے ہارمونز کی پیداوار کو متحرک کرتا ہے۔ کچھ مخصوص پھل میلاٹونن کی پیداوار کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو کہ ایک ہارمون ہے جو قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے اور نیند میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

ہیلتھ سائنسز اینڈ ڈزیزز میں اینٹی آکسیڈنٹس کے خصوصی شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انگور، ٹارٹ چیری اور اسٹرابیری پھلوں میں میلاٹونن کے بہترین ذرائع قرار دیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...