Home Uncategorized پیکاسو موتھ دنیا کا خوبصورت ترین اُڑنے والا کیڑا قرار

پیکاسو موتھ دنیا کا خوبصورت ترین اُڑنے والا کیڑا قرار

Share
Share

لندن:اڑنے والے حشرات جنہیں انگریزی میں moths کہا جاتا ہے، میں پیکاسو موتھ کو دنیا کا خوبصورت ترین اُڑنے والا کیڑا قرار دیا گیا ہے۔

اس کیڑے کا ویسے تو سائنسی نام Baorisa hieroglyphica ہے لیکن اس کے خوبصورت ڈیزائن کی وجہ سے اس کا نام تاریخ کے بڑے مصور پیکاسو کے نام سے منسوب کرکے اس کا نام پیکاسو موتھ رکھا گیا ہے۔

اس کا ذکر پہلی بار ایک برطانوی ماہر حشرات فریڈرک مور نے 1882 میں کیا۔ یہ موتھ جنوبی مشرقی ایشا اور شمالی ہندوستان میں پایا جاتا ہے۔

یہ موتھ عمومی طور پر رات کو متحرک ہوتا ہے جبکہ اس کی خوراک مختلف پیڑ پودوں سے نکلنے والا رس ہوتا ہے۔

اگرچہ منفرد ڈیزائن یا جسامت کے حامل کیڑے اپنے دشمن جاندار کو ڈرانے، الجھانے یا اردگرد کے ماحول میں خود کو ڈھالنے کیلئے اپنے جسم پر بنے ڈیزائن کا استعمال کرتے ہیں تاہم اس پیکاسو موتھ کے ڈیزائن کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...