Home نیوز پاکستان نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ گلوکار بن گئے

نگراں وفاقی وزیر جمال شاہ گلوکار بن گئے

Share
Share

لاہور: نگراں وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ گلو کار بن گئے۔

سائرہ آرٹس اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر نے نامور گلوکارہ سائرہ پیٹر کے ساتھ مل کر دو گانے گائے جنہیں حاضرین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

اس موقع وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں نوجوانوں کی اکثریت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان اقبال شناس بنیں، اقبال نوجوانوں کو آزاد، متحرک اور فعال دیکھنا چاہتے تھے۔

سید جمال شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے تخیل اور سوچ کا نتیجہ ہے، انہوں نے خطبہ الہ آباد میں جدوجہد آزادی کے راستے کا تعین کیا، اہل علم کی کاوشیں ہیں کہ اقبال فہمی فروغ پا رہی ہے۔

وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ سائرہ آرٹس اکیڈمی کی وجہ سے نہ صرف گلو کاروں کو سیکھنے کا بہت زیادہ موقع ملے گا بلکہ اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے باصلاحیت گلوکار اپنی آواز سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...