Home کھیل بنگلادیش نے انڈر19 ایشیاکپ پہلی بار اپنے نام کرلیا

بنگلادیش نے انڈر19 ایشیاکپ پہلی بار اپنے نام کرلیا

Share
Share

دبئی:ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ بنگلادیش نے پہلی بار اپنے نام کرلیا۔

دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش انڈر19 ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 195 رنز سے ہرادیا۔

بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور یو اے ای کے لیے 283 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

بنگلادیشی ٹیم کی طرف سے عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے۔

علاوہ ازیں رضوان نے 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز کی باری کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 25 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے سنچری میکر عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ اور ایونٹ کے دوران 378 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...