Home نیوز پاکستان پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ

پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور:پاکستان ڈربی 2024 کو منفرد انداز سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ لاہور ریس کلب کے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی سب سے بڑی ریس کا یادگار بنایا جائے گا۔ 62 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران لاہور ریس کلب کے سیکریٹری شہزاد اختر نے کہا کہ 100 سالہ جشن آئندہ برس 3 مارچ کو ہوگا اور پاکستان ڈربی کو ایک منفرد انداز سے منعقد کیا جائے گا۔

جوکی کلب آف پاکستان کے ڈپی چیئرمین چوہدری افضل نے کہا کہ گھڑ سواروں نے پاکستان ڈربی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ریس ہوگی۔

اسپانسر کے نمائندے چوہدری اشفاق نے کہا کہ پاکستان ڈربی کو انٹرنیشنل لیول پر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان ڈربی کےلیے انگلینڈ اور دبئی سمیت کئی ممالک کے شہہ سواروں کو دعوت نامے بھجوائے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...