Home سیاست سندھ حکومت کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

سندھ حکومت کی عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی

Share
Share

کراچی: سندھ حکومت نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ملاقات کی، جس میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ْپرامن انعقاد کیلئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کیلئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...