Home سیاست نکاح کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کاحکم

نکاح کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کاحکم

Share
Share

اسلام آباد: سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔

بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کر سکتے، جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنا بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا ، پیشی کے وقت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کی سیکیورٹی خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے شرپسند عناصر سیکیورٹی کو نقصان پہنچنا سکتے ہیں۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا بھی جیل ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل زیادہ محفوظ ہوگا ، جیل ٹرائل اوپن ٹرائل ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...