Home سیاست توہین الیکشن کمیشن ،بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

توہین الیکشن کمیشن ،بانی پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

Share
Share

لاہور: سابق چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کر دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بنچ کو آگاہ کر دیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ملزم اڈیالہ جیل روالپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔

وکیل نے کہا کہ درخواست گزار جب لاہور میں تھا اس وقت نوٹسز زمان پارک میں وصول کروائے گئے، البتہ کیس کل سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے فکس ہے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...