Home سیاست ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،عمیر نیازی

ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،عمیر نیازی

Share
Share

راولپنڈی: ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی نے کہا ہے کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں سپریم کورٹ کا تو ہین عدالت کا نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کا آرڈر پڑھا ہے لیکن اس کا باقاعدہ نوٹس ابھی تک مجھے نہیں ملا، البتہ سپریم کورٹ نے وضاحت طلب کی اس کا باقاعدہ جواب داخل کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن الیکشن میں تاخیر کیلئے نہیں تھی ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں، جمہوریت کو جنہوں نے ڈی ریل کیا ہے پہلے ان کو تو پکڑیں، ہمارا مقصد ہے الیکشن ہوں اور صاف و شفاف ہوں۔

عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو ہم نے خود جانے دیا، ضیاء الحق اور ایوب خان کا ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر میری طاقت ان سب سے زیادہ ہے تو دیکھنے والی بات ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان بانی پی ٹی آئی عمیر نیازی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کو آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔

اس کے بعد سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کمیشن کی جانب سے آر او اور ڈی آر اوز کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کو نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کی تھی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...