Home سیاست اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں، آصف زرداری

اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں، آصف زرداری

Share
Share

تربت: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے بلوچستان کو پاکستان سمجھا ہی نہیں مگر ہمارے لیے پہلے بلوچستان ہے اور باقی صوبے بعد میں۔

انتخابی مہم کے سلسلے میں تربت میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان نے سمجھا ہی نہیں، اسلام آباد نے اسے سمجھا ہی نہیں وہ سندھ کو پنجاب کو اور کے پی کے کو نہیں سمجھتا۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے پختونوں نے نہیں کہا کہ مجھے نام دو مگر مجھے پتا تھا کہ ان کی خواہش ہے، انہیں نام دینا ہمارا قصور نہیں فخر ہے اگر جرم ہے تو ہم مزید جیل کاٹ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا دور ہے سب کی خواہش ہے ہم اقتدار میں آئیں مگر پی پی کی اقتدار میں آنے کی خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے ہم پر بھٹو اور بی بی شہید کا قرض باقی ہم پاکستان اور بلوچستان کو بنائیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ ہمارے لیے پہلے بلوچستان ہے اور باقی صوبے بعد میں ہیں، اس لیے کہ یہاں کے جوانوں اور لڑکوں بھلادیا گیا ہے میں چاہتا ہوں وہ واپس آئیں ہم ان کی خدمت کریں گے یہ دوسرے ملک ہمیں نہیں پال سکتے ہمیں خود کو خود چلانا ہوگا۔

انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کیا کہ ہم بلوچستان کے ہر ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی اور کالج بنائیں گے، میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی و اسپتال بنائیں گے عوام کی طاقت کے زور سے یہ کام ہوگا عوام میرا ساتھ دیں تو میں سب کو سنبھال لوں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بہت وسائل ہیں اس میں آگے بڑھنے کی بہت گنجائش ہے بلوچستان کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے آگے آئیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...