Home Uncategorized بچوں اور اہلیہ کی تصویر لینے پر شاہد کپور فوٹو گرافر پر برہم ہو گئے

بچوں اور اہلیہ کی تصویر لینے پر شاہد کپور فوٹو گرافر پر برہم ہو گئے

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت بچوں کی تصویر لینے پر بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر برہم ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں امبانی انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔

اس تقریب میں ایشوریا رائے بچن، ابھیشیک بچن، امیتابھ بچن، کرن جوہر، شاہ رخ خان، گوری خان، شاہد کپور، کرینہ کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

اسی اسکول میں شاہد کپور کے بچے بھی زیرِ تعلیم ہیں، اس تقریب کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں شاہد کپور کو بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور اُن کی اہلیہ میرا راجپوت تقریب کے مقام کے باہر کھڑے اپنی گاڑی آنے کا انتظار کررہے ہوتے ہیں اور اسی دوران فوٹوگرافرز اس جوڑی کے بچوں کی تصاویر کھینچنے لگتے ہیں جس پر اداکار کو غصہ آجاتا ہے۔

شاہد کپور غصے میں فوٹوگرافرز سے کہتے ہیں کہ “بچوں کے ساتھ تصویریں نہیں لو، تُم لوگ پہلے ہی بہت ساری تصویریں لے چکے ہو”۔

واضح رہے کہ 2015 میں شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی ہوئی تھی، 2016 میں ان کی بیٹی میشا جبکہ 2018 میں بیٹے زین کی پیدائش ہوئی تھی، شاہد کپور کی اہلیہ کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...