Home Uncategorized خطرناک طوفان میں اڑ جانے والا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا

خطرناک طوفان میں اڑ جانے والا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا

Share
Share

ٹینسی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، جنوبی امریکہ میں خطرناک طوفان کے باعث اڑ جانے والا 4 ماہ کا بچہ زندہ سلامت بچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکہ کے شہر ٹینسی میں خوفناک طوفان اور گرد وغبار کا بگولہ ایک گھر سے ٹکرایا اور 4 ماہ کے بچے کو اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔

بچے کے والدین نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ خوفناک طوفان ہمارے گھر کے چھت کو اڑانے کے ساتھ ساتھ جھولے میں پڑے ہمارے بچے کو بھی ساتھ اڑا کر لے گیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ ہم نے بچے کی تلاش جاری رکھی اور ہمیں بچہ موسلا دھار بارش میں ایک گرے ہوئے درخت میں زندہ سلامت پھنسا ہوا مل گیا، بچہ صحیح سلامت ہے تاہم اسے کان کے پاس معمولی چوٹ آئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...