Home سیاست نگراں وزیراعظم کا دورہ کویت ،امیرشیخ نواف الاحمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

نگراں وزیراعظم کا دورہ کویت ،امیرشیخ نواف الاحمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Share
Share

کویت سٹی: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے امیر کویت عزت مآب نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج کویت کا دورہ کیا۔

کویت کے نئے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اپنی، قیادت، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست کویت نے ایک ایسے رہنما کو کھو دیا ہے جنہوں نے اپنی بصیرت سے کویت کو ایک خوشحال ریاست میں تبدیل کیا؛ انہیں پاکستان کے خیر خواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الصباح نے دکھ کی اس گھڑی میں کویت کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...