Home نیوز پاکستان محافظ ڈکیت بن گئے ،پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے اینٹھ لئے

محافظ ڈکیت بن گئے ،پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں روپے اینٹھ لئے

Share
Share

لاہور: پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شہری کو اغوا کر کے 28 لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

تفصیلات کے مطابق زاہد حسین نامی شہری نے ایس پی ماڈل ٹاؤن میں اپنے ساتھ پیش آئی واردات کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ہے۔

اس دوراں میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موبائل کی دکان پر کام کرنے والا ملازمین ایک کروڑ روپے لے کر ہال روڈ سے اقبال ٹاؤن جارہے تھے کہ اس دوران تھانہ شادمان کے قریب ہمیں پولیس اہلکاروں نے روکا اور تھانے منتقل کردیا۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تھانے میں سب انسپکٹر نوید، کانسٹیبل اویس اور تنویر دونوں ملازمین کو نجی ہوٹل لے گئے، جہاں انہوں نے خود کو ایف آئی کا اہلکار طاہر کر کے ملازمین کو تین دن ہوٹل کے کمرے میں بند رکھا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے 28 لاکھ روپے اور ایک موبائل خود رکھ لیا جبکہ باقی رقم ملازمین حمزاللہ اور منہاج کو واپس کر کے انہیں واقعے سے متعلق کسی کو نہ بتانے کی ہدایت کی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...