Home نیوز پاکستان درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پر کسٹمز ڈیوٹی وصولی کا فیصلہ

درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پر کسٹمز ڈیوٹی وصولی کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیرون ملک مقیم اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں لائے جانے والے استعمال شدہ،تجدید شدہ موبائل فونز کی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کے تعین کے لیے فرسودگی کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا۔

آئندہ درآمدی موبائل فونز کی نئی ویلیو ایشن پرکسٹمز ڈیوٹی وصول کی جائے گی جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو برا ریلیف ملے گاتاہم نئے موبائل فونز کی کمرشل درآمد کیلئے ویلیو ایشن بڑھا دی گئی ہے جس سے میں موبائل فون کے تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتاً زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے اورپرانے موبائل فونز کی درآمد کیلئے درآمدی موبائل فونزکسٹمز ویلیو ایشن میں رد وبدل کردی ہے جس کے تحت اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پانچ سال تک پرانے موبائل کی ڈیپریسی ایشن کی حد بھی دوگنا کردی گئی ہےاپنے ساتھ موبائل فون پانی والے اوور سیز پاکستانیوں کو پانچ سال تک پرانے فون پر ڈیپریسی ایشن 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے موبائل فون کیلئے جاری کردہ نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 میں بتایا گیا ہے کہ بتایا کہ فرسودگی کی شرح میں اضافے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی اس فیصلے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے

خیال رہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ استعمال شدہ موبائل فونز کی حالت اور ماڈل کی بنیاد پر مناسب قدر میں کمی کا اطلاق کیا جائے تاکہ غیر ضروری اوور چارجنگ کو روکا جا سکے۔

Share
Related Articles

گزشتہ 34 ماہ سے جیلوں میں قید ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں...

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...