Home Uncategorized پوپ فرانسس کی جانب سے ہم جنس پرست جوڑوں سے متعلق تاریخی فیصلہ کی منظوری

پوپ فرانسس کی جانب سے ہم جنس پرست جوڑوں سے متعلق تاریخی فیصلہ کی منظوری

Share
Share

ویٹی کن: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں سے متعلق تاریخی فیصلے کی منظوری دے دی۔

ویٹی کن نے اپنی پالیسی میں بنیادی تبدیلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیتھولک پادری ہم جنس پرست جوڑوں کو رحمت کی دعا دے سکتے ہیں تاہم یہ عمل غیر قانونی کام کو جائز نہیں بنائے گا بلکہ اس بات کی علامت ہے کہ خدا سب کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’رحمت کی دعا‘ بعض حالات میں دی جا سکتی ہے اگر وہ ( ہم جنس پرست) اس کو شادی کی رسم کے ساتھ نہ الجھائیں کیونکہ شادی مرد اور عورت کے درمیان زندگی بھر کا رشتہ ہوتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پادریوں کو خدا کی رحمت اور محبت کے خواہاں افراد کو چرچ آنے سے کسی صورت منع نہیں کرنا چاہئے جہاں پر وہ اپنے لیے خدا سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...