Home نیوز پاکستان آل پاکستان سپورٹس گالا کا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں آغاز ہو گا

آل پاکستان سپورٹس گالا کا 20 دسمبر سے اسلام آباد میں آغاز ہو گا

Share
Share

اسلام آباد:آل پاکستان سپورٹس گالا 20 دسمبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔

خبررساں ادارے کے مطابق آرگنائزنگ سیکرٹری محمد بخش مری نے بتایا کہ سپورٹس گالا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سپورٹس گالا میں ملک بھر سے گرلز اور بوائز کے الگ، الگ بورڈز کی ٹیمیں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

گرلز کھلاڑیوں کے مقابلے 20 سے 23 دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ بوائز کھلاڑیوں کے مقابلے 25 سے 28 دسمبر تک کھیلے جائیں گے۔

گرلز کھلاڑیوں کے مقابلوں میں اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور ہاکی کے مقابلے جبکہ اتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، والی بال اور کبڈی کے مقابلے شامل ہیں۔

مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...