Home Uncategorized اداکارہ نیلم منیر کی ٹوٹے ٹخنے کیساتھ ریمپ پر واک

اداکارہ نیلم منیر کی ٹوٹے ٹخنے کیساتھ ریمپ پر واک

Share
Share

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کےباوجود ’برائیڈل کیٹیور وِیک 2023‘ میں ریمپ پر واک کی۔

لاہور میں جاری ’برائیڈل کیٹیور وِیک 2023‘ میں نیلم منیر،مہوش حیات، طوبیٰ انور، کنزہ ہاشمی، جویرہ سعود سمیت دیگر فنکاروں نے معروف ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی۔

برائیڈل کیٹیور وِیک میں واک کے بعد نیلم منیر نے اپنے آفیشنل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اپنی سیلفی پوسٹ کی، سیلفی میں وہ اُسی عروسی لباس میں ملبوس ہیں جس میں اُنہوں نے واک کی تھی۔

نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ برائیڈل کیٹیور وِیک کی فائنل واک سے قبل اُن کے ٹخنے میں فریکچر ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے زخمی ٹخنے کے ساتھ واک کی۔اداکارہ نے کہا کہ وہ یہ پوسٹ صرف اس لیے کررہی ہیں تاکہ ہم ہر ایک کے کام اور محنت کے لیے اُس کی حوصلہ افزائی کریں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ زندگی میں چاہے کوئی بھی مشکل آجائے، آپ کو اللہ پر بھروسہ رکھ کر آگے بڑھتے رہنا ہے، کبھی ہمت نہیں ہارنی اور ہمیشہ مضبوط رہنا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...