Home سیاست جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا،نگران وزیراعظم

جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا،نگران وزیراعظم

Share
Share

کوئٹہ : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہناہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو ں گے۔جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے لوگ اور تہذیب ہیں ، جتنی پرانی بلوچستان کی تہذہب ہے اتنی ہی پرانی ادھر کی زبان کی خوبصورتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں، آج میڈیا کے ذریعے دنیا سمٹ گئی ہے، اس خطے میں پشتو،بلوچی، ہزارگی اورفارسی کی زبانیں موجود ہیں، ہم دیگر ملکی چینلز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ 2008میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، وہ الیکشن تو میں ہار گیا لیکن آج ہزارہ برادری کے ساتھ عزم نبھایا ہے، بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے ، مجھے معلوم ہے ہزارہ کے لوگوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو نگے، ہم اس دہشتگردی کے خلاف لڑائی لڑ کر فتح یاب ہونگے ، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...