Home سیاست پاکستان بار کونسل کا الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان بار کونسل کا الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔بارکونسل نے 8 فروری کے انتخابات شفاف طریقہ کارسے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات طے شدہ تاریخ پر اور شفاف ہوں، تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنرکی زیرنگرانی شفاف اور منصفانہ انتخابات نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی حلقے جہلم میں13 لاکھ 82 ہزار آبادی پرقومی اسمبلی کے2 حلقے بنادیے، 13 لاکھ آبادی کے شہر حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست رکھی گئی ہے۔

پاکستان بار کونسل نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں بھی نشستوں میں بھی عدم توازن دیکھنے میں آیا ہے، گوجرانوالہ میں بھی آبادی کے تناسب کے برخلاف قومی اسمبلی کی اضافی نشست شامل کی گئی، چیف الیکشن کمشنرکا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کیلئے سنگین شبہات کو جنم دیتا ہے، چیف الیکشن کمشنرکیطرز عمل سے ایسا انتخابی ماحول جنم لے رہا ہے جس میں شفافیت نظرنہیں آتی۔

پاکستان بارکونسل نے حلقہ بندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنرکی کرائی گئی حلقہ بندیوں، انتخابی طریقہ کار اور نشستوں کی تقسیم پر شدید تحفظات ہیں۔

بارکونسل نے 8 فروری کے انتخابات شفاف طریقہ کارسے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات طے شدہ تاریخ پر اور شفاف ہوں، تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، ان حالات کی روشنی میں الیکشن کمیشن ان نازک معاملات پرآنکھیں بند نہیں کرسکتا۔

بارکونسل نے کہا کہ سپریم کورٹ کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لے، بارکونسل کا بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں، بارکونسل سپریم کورٹ بارکی مشاورت سے جلد آل پاکستان نمائندہ کنونشن بلائے گی، وکلا کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے، بارکونسل جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے انتخابی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...