Home سیاست پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کمیشن نے کئی جماعتوں کے انٹراپارٹی الیکشنز ختم کئے ہیں۔ابھی وقت نہیں ہے ورنہ آپ کو تفصیلات دیتے۔ شعیب شاہین نے بانی چیئرمین سے جیل میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے مشاورت کی اجازت طلب کرنے کی استدعا کی تو کمیشن نے درخواست دینے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹر علی ظفر نے دلائل میں کمیشن کی جانب سے بار بار سوالنامہ دینے پر اعتراض کیا تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تسلی رکھیں، کمیشن کو وہ جوابات دیے گئے، کمیشن نے مناسب سمجھا کہ آپ کو سن کر فیصلہ کیا جائے، آپ کے فائدے کے لیے سماعت کی۔

علی ظفر نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پوچھا گیا کہ
فارم 65 پر پارٹی چیئرمین نے کیوں دستخط کیا؟
الیکشن کمیشن رولز میں ہے کہ پارٹی سربراہ دستخط کرے، پارٹی سربراہ شہباز شریف نے فارم 65 پر خود دستخط کیے، ہمیں کہا گیا کہ پارٹی سربراہ دستخط نہ کرے، یہ امتیاز کیوں؟ یہ ایسی چیز نہیں جس کی بنیاد پر الیکشن منسوخ کیا جائے یانشان روک دیں۔

علی ظفر نے دلائل میں کہا کہ اعتراض کیا گیا کہ جون کا الیکشن کالعدم قرار دیا تو اس کا کیوں ذکر کیا؟ ہم نے اس اعتراض کو پہلے ہی درست کر لیا ۔

اعتراض کیا گیا کہ بڑے پیمانے پر تشہیر کیوں نہیں کی،
اعتراض کیا گیا کہ الیکشن شیڈول، مقام ، سی ای سی کی تعیناتی کیوں شائع نہ کی، کس رول میں لکھا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ایسے تشہیر کرنا ہے۔

اعتراض کیا کہ نیشنل کونسل کیوں نہیں بنائی اور فیڈرل الیکشن کمشنر نہیں بنایا، نیشنل کونسل کا قیام الیکشن سے قبل ممکن نہیں، الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ الیکشن کے 2 شیڈول کیوں نہیں دیے؟ کیا اس بنیاد پر الیکشن مسترد ہو جاتا ہے اور ایک جماعت کو نشان نہ ملے؟۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ن لیگ نے صرف مرکزی الیکشن کرائے صوبائی نہیں۔جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ آپ نے کیا ن لیگ کے الیکشن کو چیلنج کیا؟بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نوٹس الیکشن کمیشن نے لیا کیا باقی جماعتوں کا بھی لیا؟۔

چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ کئی جماعتوں کو نوٹس گیا بیرسٹر علی ظفر نے کہا ساری جماعتوں کے الیکشن بلا مقابلہ ہوتے ہیں، یہ سوال ان سے نہیں پوچھا گیا۔ جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ
سوال باقی جماعتوں سے بھی پوچھا گیا ہو گا۔
اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے
بانی چیئرمین سے جیل میں ٹکٹوں کی تقسیم کےلئے مشاورت کی اجازت دینے کا حکم دینے کی استدعا کی تو ممبر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے سے متعلق نہیں، تاہم، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم دیتے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...