Home Uncategorized مچل اسٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹربن گئے

مچل اسٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹربن گئے

Share
Share

نئی دہلی:آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر مچل اسٹارک انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو 24.75 بھارتی کروڑ روپے (یعنی امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 97 ہزار امریکی ڈالر) میں خریدا۔

 

ادھر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد نے 20.40 بھارتی کروڑ (امریکی ڈالر میں 2 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر) میں ٹیم میں شامل کیا تھا، وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین کرکٹر بنے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز نے 8 سال کے طویل عرصے بعد انڈین پریمئیر لیگ میں واپسی کی ہے، وہ بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ دینے کیلئے لیگز میں کھیلنے سے گریز کررہے تھے۔

سال 2018 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کی خدمات 9.4 کروڑ روپے میں حاصل کی تھیں تاہم وہ انجری کا شکار ہوکر ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

مچل اسٹارک نے سال 2014 میں اپنے آئی پی ایل کیرئیر کا آغاز رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے 28.71 کی اوسب سے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اگلے برس 13 میچوں میں صرف 14.55 کی شاندار اوسط کے ساتھ 20 وکٹیں لیکر کامیاب بالر رہے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...