Home نیوز پاکستان وزارت خزانہ کا سرکاری پاور پلانٹس کیلئے 130 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ کا سرکاری پاور پلانٹس کیلئے 130 ارب جاری کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے سرکاری پاور پلانٹس کےلیے رواں ہفتے 130 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت گردشی قرض میں کمی کےلیے وزارت خزانہ گورنمنٹ پاور پلانٹس کو رواں ہفتے 130 ارب روپے جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ واپڈا کو 83، جینکو 2 کو 26، جینکو 3 کو 3 ارب روپے جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک سرکاری پاور پلانٹس کو 260 ارب روپے جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 130 ارب کی رواں ہفتے ادائیگی کے بعد باقی 130 ارب کی رقم سرکاری پاور پلانٹس کو آئندہ سہ ماہی میں جاری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی مشکلات کے باوجود وزارت خزانہ رواں ہفتے وزارت توانائی کو 130 ارب روپے دے گی۔

ذرائع کے مطابق دراصل وزارت توانائی پرائمری بیلنس ہدف کو پورا کرنے کےلیے وزارت خزانہ کا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے تجویز دی ہے کہ وزارت توانائی پاور پلانٹس کو رقم ادا کرے اور پاور پلانٹس قرض رقم واپس کریں۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ سرکاری پاور پلانٹس گیس کمپنیوں کو رقم ادا کرے اور گیس کمپنیاں ڈیوڈنڈ سرکاری خزانہ میں جمع کرائیں۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزارت توانائی رواں سہ ماہی اور آئندہ سہ ماہی کے دوران رقم حاصل کرکے گردشی قرضہ کم کرے۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی مشکلات کے باوجود وزارت توانائی کے حکام وزارت خزانہ کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں۔

Share
Related Articles

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی میں آئی ایس پی آر کی تصدیق Inter-Services Public Relations کے...

چین پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار، دونوں ممالک کی دوستی مثالی قرار

اسلام آباد میں پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب اسلام...

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: Syed Asim Munir نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف...

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ Aga Khan...