Home Uncategorized انگلیوں کی پوروں کی طرح زبان بھی ہر انسان میں مختلف ہوتی ہے،ماہرین

انگلیوں کی پوروں کی طرح زبان بھی ہر انسان میں مختلف ہوتی ہے،ماہرین

Share
Share

ایڈنبرگ: حال ہی میں کیے گئے ایک مطالعے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی جانب سے تیار کی گئی انسانی زبان کی 3 ڈی تصاویر نے انکشاف کیا ہے کہ ہماری زبانوں کی اوپری سطح بھی ہماری انگلیوں کی پوروں کی طرح ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ اے آئی کی جانب سے تیار کردہ یہ تھری ڈی تصاویر ہماری زبان کی سطح کے حیاتیاتی میک اپ کے بارے میں ایک بے مثال بصیرت پیش کرتی ہے اور کس طرح ہر انسان میں ذائقے اور لمس کی حس ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے، اس پر روشنی ڈالتی ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ مطالعہ ہر شخص میں کھانوں کی مختلف ترجیحات ، ان کا صحت بخش متبادل اور قبل از وقت منہ کے کینسر کی نشاندہی کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اسکاٹ لینڈ میں یونیورسٹی آف ایڈینبرگ کے سکول آف انفارمیٹکس کی سربراہی میں محققین کی ایک ٹیم نے لیڈز یونیورسٹی کے تعاون سے اے آئی کمپیوٹر ماڈلز کو انسانی زبان کے تین جہتی خوردبینی اسکینوں کا جائزہ لینے کی ٹریننگ دی جو پپیلائے (papillae) کی منفرد خصوصیات کو ظاہر کرتی ہیں۔

پپیلائے زبان پر انتہائی چھوٹے چھوٹے ابھار ہوتے ہیں اور ہر پپیلائے میں 100 کے قریب ذائقہ محسوس کرنے والے خوردبینی دانے ہوتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...