Home Uncategorized بنگلہ دیش نے گارمنٹس کی برآمد میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بنگلہ دیش نے گارمنٹس کی برآمد میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Share
Share

ڈھاکہ :بنگلہ دیش یورپی یونین کو گارمنٹس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔

بنگلہ دیش کی معیشت اس قدر تیزی سے ترقی کررہی ہے کہ دیگر اشاریوں میں پاکستان اور بھارت کے بعد گارمنٹس کی برآمد میں چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یورپی یونین کے لیے بنگلہ دیش کی نٹ ویئر کی درآمدات ڈالر کی قیمت اور وزن کے لحاظ سے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں۔

بنگلہ دیش پہلی بار یورپی یونین کو گارمنٹس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا،میٹس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش نے جنوری سے ستمبر 2023کے دوران یورپی یونین کو نٹ ویئر کی برآمدات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے لیے بنگلہ دیش کی نٹ ویئر کی درآمدات ڈالر کی قیمت اور وزن کے لحاظ سے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 9ماہ کے عرصے میں یورپی یونین نے بنگلہ دیش سے 9ارب ڈالر کے نٹ ویئر درآمد کیے، جو چین سے ہونے والی 8.96ارب ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔

بنگلہ دیش گارمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ وزن کے لحاظ سے بنگلہ دیش نے یورپی یونین کے ممالک کو چین کے 442ملین کلوگرام کے مقابلے میں 571ملین کلوگرام نٹ ویئر برآمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نٹ ویئر میں یورپی یونین کے ممالک میں بنگلہ دیش کی شاندار کارکردگی کی ایک وجہ ہائی ویلیو ایڈڈ اشیا، خاص طور پر ایکٹو ویئر میں حالیہ سرمایہ کاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...