Home سیاست کیپٹن صفدر نےنوازشریف کےلئے اپنی سیٹ کی قربانی دے دی

کیپٹن صفدر نےنوازشریف کےلئے اپنی سیٹ کی قربانی دے دی

Share
Share

مانسہرہ: حلقہ این اے 15مانسہرہ 2 سے سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے کاغذات نامزدگئ حاصل کرلیے۔

کیپٹن صفدر نےاپنے سسرنوازشریف کےلئے اپنی سیٹ کی قربانی دے دی، نوازشریف کےلئے این اے15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئےہیں۔

اس موقع پرموقع پر موجود ورکرز سے خطاب میں نوازشریف کے داماد ریٹائڈ کیپٹن صفدر نے کہا کہ این اے15 سے میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے کے بعد چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو مسائل کے دلدل سے نکال لیں گے اورخیبر پختونخواہ کو ایک مثالی اور ماڈرن صوبہ بناۓ گیں۔

انہوں نے کہا صوبہ خیبر پختوانخواہ سمیت پورے ملک میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گئی۔

نوازشریف سمیت دیگر جماعتوں کے ڈیڑ ھ درجن کے قریب امیدواروں جن میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماؤں نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیۓ ہیں۔

کیپٹن صفدر کا کہنا تھا نوازشریف مانسہرہ کی سیٹ سے وزیراعظم اور امیرمقام وزیراعلیٰ کے پی ہوںگے،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جیت کے بعد خیبرپختونخوا کی محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔

انھوں نے کہا مریم نواز قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کےلئے بھی انتخابات لڑیں گی تاہم وہ دونوں کےلئے پنجاب سے ہی امیدوار ہوں گی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...