Home Uncategorized بھارت نے ٹینس ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کیلئے بھی بہانے شروع کر دئیے

بھارت نے ٹینس ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کیلئے بھی بہانے شروع کر دئیے

Share
Share

لاہور:کرکٹ کے بعد ٹینس کو بھی بھارت نے سیاست زدہ کرنا شروع کر دیا، بھارت کی جانب سے پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کیلئے بہانے شروع کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کے ساتھ ڈیوس کپ 2024ء کے فروری میں ہونے والے میچز کی میزبانی کے فیصلے کیخلاف بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈیشن میں اپیل کر دی ہے۔

گزشتہ ماہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے آل انڈین ٹینس ایسوسی ایشن کے سکیورٹی خدشات کو مسترد کر دیا تھا اور انہیں ڈیوس کپ ٹائی کیلئے ٹیم بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت نہ کر سکے۔

بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے یہ بہانہ بنایا ہے کہ پاکستان میں 8 فروری سے الیکشن ہیں جس سے سکیورٹی خدشات ہیں اور الیکشن سے صرف چار دن قبل بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا ہے، بھارتی اپیل پر ٹینس فیڈریشن 21 دسمبر کو سماعت کے بعد فیصلہ سنائے گی۔

خیال رہے کہ بھارت کی ٹیم نے 2019ء میں بھی ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنا تھا لیکن اسی طرح کی صورتحال کے سبب وہ ٹائی قازقستان منتقل کر دیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...