Home سیاست عام انتخابات، کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات، کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کا آج دوسرا روز ہے۔

سیاسی رہنماوٴں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل کل (22 دسمبر) تک جاری رہے گا، گزشتہ روز بھی متعدد سیاسی رہنماوٴں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ تین جنوری 2024ء کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ 10 جنوری کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلے کا آخری دن ہو گا، 11 جنوری کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کیلئے آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کو 13 جنوری کو انتخابی نشان دیئے جائیں گے، جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) 20 دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...