Home سیاست ن لیگ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع مانگ لی

ن لیگ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع مانگ لی

Share
Share

اسلام آباد:مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔

رہنماء مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ بھیج دیا۔اسحاق ڈار کے مراسلے کے ذریعے مسلم لیگ ن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 روز کی توسیع مانگ لی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پولنگ کی تاریخ میں تبدیلی کیے بغیر شیڈول میں ترمیم کر سکتا ہے۔

اسحاق ڈار کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے صرف 3 دن دیے گئے ہیں جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 7 دن مختص کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ مختلف دستاویزات بھی جمع کرانا ہوتی ہیں، کاغذاتِ نامزدگی کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے این او سی بھی منسلک کرنا ہوتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مراسلے میں کہا ہے کہ دستاویزات مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو جاتے ہیں۔

مراسلے میں ن لیگ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ امیدواروں کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کرے۔

اسحاق ڈارکے مراسلے میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن 8 فروری کی پولنگ کی تاریخ تبدیل کیے بغیر الیکشن شیڈول میں ترمیم کرے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...