Home سیاست پی ٹی آئی اور بانی تحریک انصاف کے لئے چلا کاٹا مگر کبھی خلاف بیان نہیں دیا، شیخ رشید

پی ٹی آئی اور بانی تحریک انصاف کے لئے چلا کاٹا مگر کبھی خلاف بیان نہیں دیا، شیخ رشید

Share
Share

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں پنڈی کے دو حلقوں سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا اور تحریک انصاف میری حمایت کرے گی۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرویز الہی پی ٹی آئی کے صدر ہیں، دونوں حلقوں میں حمایت اور سپورٹ پر پرویز الہی کا شکر گزار ہوں،پی ٹی آئی میرے مقابلے میں امیدوار نہیں لائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کیلیے چلہ کاٹ آیا مگر نسلی اور اصلی ہوں اس کیلیے کبھی کسی کے خلاف بیان دیا اور نہ ہی پریس کانفرنس میں کردار کشی کی، میں کبھی غداری نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست اللہ کی طرف سے ہے، قلم اور دوات کے نشان سے این اے 56 اور 57 سے الیکشن لڑ رہا ہوں ، سپریم کورٹ نے بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 فروری کو الیکشن کروانے کی تاریخ دی اب کوئی گنجائش نہیں رہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ میڈیا پر 3 حلقوں سے لڑنے کی خبر بے بنیاد ہے،میں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتوں گا،اللہ نہ کرے پی ٹی آئی کا سامنا ہو۔

انہوں نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لئے میں نے چلا کاٹا ہے، بانی پی ٹی آئی کے لئے چلا کاٹا قربانیاں دیں ،میں نے اسکے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،میں اصلی اور نسلی ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...