Home Uncategorized عثمان خواجہ کی مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی کو باضابطہ درخواست

عثمان خواجہ کی مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی کو باضابطہ درخواست

Share
Share

میلبرن:آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کو باضابطہ درخواست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل اپنا پیغام پہنچانے کیلئے اجازت طلب کی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران بھی عثمان خواجہ نے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کی تھی اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

دوسری جانب پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے جوتے پہن کر فلسطینیوں کے حق میں نعرہ درج کیا تھا تاہم کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی نے انکے اقدام پر پابندی عائد کردی تھی۔

آئی سی سی نے قوانین کے قوائد و ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان خواجہ مبینہ سیاسی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہیں دی تھی جس پر کرکٹر نے سوشل میڈیا پر آئی سی سی کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران محمد رضوان نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ بچوں اور بزرگوں کے نام کیا تھا جس پر بھارت اور اسرائیل نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا دباؤ ڈالا تھا تاہم کرکٹر ثابت قدم رہے تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...