Home سیاست جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا ججز تقرری کے لئے خواتین کی تجاویز لینے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا ججز تقرری کے لئے خواتین کی تجاویز لینے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی نے ججز تقرری کے لئے خواتین کی تجاویز لینے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا اجلاس ہوا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کا اجلاس 16 دسمبر کو ہوا۔

جسٹس ریٹائرمنظور ملک بھی اجلاس میں شریک تھے، جوڈیشل کمیشن رولز کمیٹی کے اجلاس میں عدالتوں میں ججز تقرری کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس مسرت ہلالی سے تجاویز مانگ لیں، کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس کوثر سلطان سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے جسٹس (ر) طاہرہ صفدر اور ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) ماہ رخ عزیز سے بھی تجاویز مانگ لیں، کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) حیات علی شاہ سے بھی تجاویز مانگیں۔

جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے ڈسٹرکٹ سیشن جج (ر) امداد کھوسو اور راشد محمود سے تجاویز بھی مانگی ہیں، کمیٹی نے ججز تقرری کے رولز میں ترمیم کے لئے وکیل حنا جیلانی اور ریما عمر سے بھی تجاویز مانگ لیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...