Home Uncategorized بھارت میں کھانے کے دوران شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

بھارت میں کھانے کے دوران شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی

Share
Share

نئی دہلی: مٹر پنیر میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کی ایک تقریب ریسلنگ کے اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی۔لڑائی کی ابتدا کھانے کے وقت ہوئی جب مہمانوں کو مٹر پنیر کی ڈش پیش کی گئی تو باراتیوں نے پنیر نہ ہونے پر ہنگامہ کردیا۔ دلہن والے بھی پیچھے نہیں رہے اور بڑھ چڑھ کر حملے کیے۔

دلہا اور دلہن والوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکیں اور مکوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ پنیر پر ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگلی جنگ عظیم پنیر پنیر پر ہی ہوگی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...