Home سیاست کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ کسی بھی طریقے سے الیکشن ملتوی ہو جائیں،سراج الحق

کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ کسی بھی طریقے سے الیکشن ملتوی ہو جائیں،سراج الحق

Share
Share

لوئر دیر: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن اسی صورت میں قوم کو قابل قبول ہوں گے کہ وہ شفاف ہوں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، امیر جماعت اسلامی کو بلامبٹ سے جلوس کی شکل میں ریٹرننگ افسر کے دفتر لایا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن آئین کا تقاضا ہے، شیڈول آنے کے بعد شکوک و شبہات بھی ختم ہوگئے ہیں، کچھ لوگ ایسے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے تھے، ان کی خواہش تھی کہ کسی بھی طریقے سے الیکشن ملتوی ہو جائیں، ان لوگوں کو الیکشن میں شکست نظر آتی تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پوری قوم کیلئے باعث شرم ہیں، ان واقعات سے پاکستان کو پوری دنیا کیلئے ایک تماشا بنایا گیا، جن کے مقدمات عدالتوں میں ہیں ان کے ساتھ انصاف اور عدل کے ساتھ معاملات طے کرنے چاہئیں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...