Home سیاست الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر علی

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹر گوہر علی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمارے پاس پلان بھی موجود ہے، یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش ہے، یہ فیصلہ ذاتیات پر مبنی ہے، الیکشن کمیشن پر ہمارےتحفظات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے پارٹی الیکشن آئین و قانون کے مطابق کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

بیرسٹر گوہرعلی نے کہا کہ صرف پی ٹی آئی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...