Home سیاست مسلم ن لیگ نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

مسلم ن لیگ نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم ن لیگ نے سائفر کیس کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کاکہناہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر ماضی کی حکومت نے سیاست کی، سائفر کے بارے میں جلسوں میں تقاریر کی گئیں

ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے لاہور میں عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتی فیصلہ صرف ضمانت تک رہتا ہے تب بھی سوال اٹھتا ہے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک ملک پر الزام لگایا، عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کو بند لفافے سے بہت رغبت ہے، لفافے میں چاہے 190 ملین پاوٴنڈ ہوں یا بند لفافے سے اسمبلی توڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کو بنیاد بنا کر ماضی کی حکومت نے سیاست کی، سائفر کے بارے میں جلسوں میں تقاریر کی گئیں، قاسم سوری نے بطور ڈپٹی سپیکرسربمہر لفافہ لہرایا، قاسم سوری نے کہا یہ لفافہ چیف جسٹس کو بھیج رہے ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کالعدم ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن اسے کیسے نشان دے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...